حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کرونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگوا لیا ہے۔ حرمین شریفین ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی میں انہیں پہلا انجیکشن لگایا ہے۔ اس موقع پر کرونا ویکسین سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر دلشاد علی عباس بھی موجود تھے۔
شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزارت صحت کے عملے کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حکومت نے اس ملک کے شہریوں اور اس میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے لیے کورونا ویکسین کا مفت انتظام کیا ہے‘۔ ’یہ بات بذات خود اس چیز کی علامت ہے کہ خادم حرمین شریفین کی حکومت صحت عامہ کو کس قدر ترجیح دے رہی ہے‘۔