لکھنؤ(نامہ نگار)قیصر باغ علاقے میں رہنے والے ایک ٹینٹ ہاؤس کے ملازم نے بیماری سے عاجز آکر گذشتہ رات خود کو آگ لگا کر جان دے دی۔ دوسری جانب تال کٹورہ علاقے میں بے روزگاری اور ماں کی ڈانٹ سے پریشان ہوکر ایک نوجوان پھانسی لگالی۔
اٹونجہ مہونا کے باشندہ (۴۰)سالہ رام نریش قیصر باغ کے لال باغ میں موجود کنٹی ننٹل ٹینٹ ہاؤس میں چوکیدار تھا اور ٹینٹ ہاؤس کے دفتر میں ہی بنے کمرے میں رہتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ رام نریش کافی وقت سے ایک بیماری میں مبتلا تھا۔ اس نے بیماری کے چلتے آپریشن بھی کرایا تھا پر اس کو کوئی فائدہ نہیںہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ کل دیر رات رام نریش کمرے میں خود پر تیل ڈال کر آگ لگالی۔
آگ کی لپٹوں میں گھرے رام نریش کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ ٹینٹ ہاؤس میں کام کرنے والے ونود نے جب کمرے سے دھواں نکلتے دیکھا تو اس کی خبر ٹینٹ ہاؤس مالک کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کے بعد رام نریش کی لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ رام نریش کے خاندان میں بیوی اور پانچ سال کا بیٹا انکت ہے۔ دوسری جانب تالکٹورہ کے سیکٹر سی سپنا کالونی کے باشندے سرورپ شریواستو(۱۹) نے کل دیر رات اپنے کمرے میں خودکشی کرلی۔ صبح جب سورپ کی والدہ اسے بیدار کرنے کیلئے پہچنی تو کمرے کا دروازہ بند تھا ۔ کافی دیر تک جب دروازہ نہیںکھلا تو گھر والوں نے دروازہ کھولا تو کمرے میں سوروپ کی لاش پنکھے سہارے لٹک رہی تھی۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر تالکٹورہ پولیس ابتدائی تفتیش کے بعد سوروپ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
سوروپ کے بھائی گورو نے بتایا کہ سوروپ پرائیویٹ ہائی اسکول میں پڑھ رہا تھا اور روزگار کی تلاش میں تھا اسے روزگار نہیں مل رہا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ پریشان تھا سوروپ کی والدہ سمن نے اس سلسلے میں اسے ڈانٹا بھی تھا ، شاید اسی وجہ سے سوروپ نے خود شی کرلی۔
غیر قانونی شراب بناتے ہوئے پانچ افراد گرفتار
لکھنؤ(نامہ نگار)موہن لال گنج پولیس نے پانچ افراد کو غیر قانونی شراب بناتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ مذکورہ لوگوں کے قبضے سے چالیس لیٹرشراب اور اور غیر چاقو برآمد ہوئے ہیں ۔ انسپکٹر موہن لال گنج نے اس سلسلے میں بتایا کہ بدھ کی صبح کو پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ لوگ گاؤں میں کافی مقدار میں غیر قانونی شراب تیار کررہے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پوچھ گچھ کرنے دوران مذکورہ لوگوں نے اپنا نام موہن لال کا باشندہ اندر جیت کھیڑا ،ریشما، سمن ، سربتیا ، انل اور راجو بتایا ۔ پولیس نے جائے موقع سے تقریباً دو کنٹل شراب کو برباد کردیا اور چالیس لیٹر تیار شراب کو برآمد کردیا۔ اس کے علاوہ شراب بنانے کے آلات اور چاقو بھی پولیس نے برآمد کر لئے ہیں۔
سڑک حادثات میں نوجوان کی موت،دو افراد زخمی
لکھنؤ(نامہ نگار)کینٹ علاقے میں اسکوٹر پر سواردو کپڑا تاجروں کو ٹیمپو نے ٹکر ماردی۔ ٹیمپو کی ٹکر سے دونوں کاروباری سڑک پر گر کر شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔دوسری جانب مذکورہ علاقے میں موٹر سائی
کل پر سوار نوجوان نامعلوام گاڑی کی زد میں آگیا جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔امین آباد پارک کے قریب رہنے والے کپڑا کاروباری خوشی رام اور ونود اسکوٹی کے ذریعے کینٹ کسی کام سے جارہے تھے۔ بڑی لال کرتی زرعی فارم کے قریب تیز رفتار وکرم نے ان کے اسکوٹر پر ٹکر ماردیا ۔ ٹیمپو کی ٹکر سے دونوں کاروباری سڑک پر گر کرشدید طور سے زخمی ہوگئے آس پاس کے لوگوں نے دونوں پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا ان میں سے ایک کاروباری کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب آشیانہ کے سیکٹر جی کا باشندہ امت (۲۱)موٹر سائیکل سے حضرت گنج جارہا تھا ۔
واپس لوٹتے ہوئے کمانڈ اسپتال کے قریب اس کی موٹر سائیکل کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے سے امت شدید طور سے زخمی ہوگیا ۔ جسے مقامی لوگوں نے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔