نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کے روز ایک اہم فیصلے میں کہا کہ حکومت کو مالیاتی فیصلے کرنے کا حق ہے اور 31 اگست 2020 کے بعد لون ماریٹوریم کی مدت نہیں بڑھائی جا سکتی۔
جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے کہا کہ وبا کے سبب حکومت کو بھی شدید نقصان ہوا ہے۔
اس نے کہا کہ عدالت حکومت کو پالیسی جات ہدایت نہیں دے سکتی۔ 31 اگست کے بعد ماریٹوریم کی مدت بھی نہیں بڑھائی جا سکتی ہے۔
جسٹس شاہ نے فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ لون ماریٹوریم کو مزید نہیں بڑھایا جا سکتا اور نہ ہی اس دوران سود کو پوری طرح سے معاف کیا جا سکتا ہے۔
غور طلب ہے کہ حکومت نے بینک قرض داروں کو ماہانہ ادائیگی پر بڑی راحت دی تھی۔ در اصل گذشتہ برس ریزرو بینک نے یکم مارچ سے 31 مئی تک ماروٹوریم کی بات کی تھی جسے 31 اگست تک بڑھایا گیا تھا۔