سہارنپور:23مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں خاتون کے ساتھ عصمت دری کے بعد جبرا تبدیلی مذہب کے الزام میں پولیس نے آج چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق دیہات کوتوالی علاقے کے شیکھپورا قدیم علاقے میں ایک دلت خاتون کو کچھ افراد نے اپنی سازش کا حصہ بنایا اور اس کے ساتھ عصمت دری کے بعد تبدیلی مذہب کی کوشش کی۔
متاثرہ کی جانب سے پولیس کو دی گئی تحریر کے بعد آج اسی گاوں کے رہنے والے احمد، ریاض، اشرف اور موتی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔