بستی:24مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بستی کی پولیس نے غیر قانونی شراب کے پانچ کاروباریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کثیر مقدار میں غیرقانونی شراب ضبط کی ہے۔
سپرنٹندنٹ آف پولیس آشیش شریواستو نے آج یہاں بتایا کہ ہریا تھانے کی پولیس نے ہنومان، پرشورام پورتھانے کی پولیس نے سہجو سونکر، گھوپالی اور رودھولی تھانے کی پولیس نے پریم شنکر، لو کش پرساد کو غیرقانونی شراب سمیت گرفتار کیا ہے۔
یہ پانچوں کاروباری غیرقانونی طریقے سے شراب کا کاروبار کرتے تھے۔