لکھنؤ(نامہ نگار)کینٹ علاقے میں اسکوٹر پر سواردو کپڑا تاجروں کو ٹیمپو نے ٹکر ماردی۔ ٹیمپو کی ٹکر سے دونوں کاروباری سڑک پر گر کر شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔دوسری جانب مذکورہ علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان نامعلوام گاڑی کی زد میں آگیا جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔امین آباد پارک کے قریب رہنے والے کپڑا کاروباری خوشی رام اور ون
ود اسکوٹی کے ذریعے کینٹ کسی کام سے جارہے تھے۔ بڑی لال کرتی زرعی فارم کے قریب تیز رفتار وکرم نے ان کے اسکوٹر پر ٹکر ماردیا ۔ ٹیمپو کی ٹکر سے دونوں کاروباری سڑک پر گر کرشدید طور سے زخمی ہوگئے آس پاس کے لوگوں نے دونوں پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا ان میں سے ایک کاروباری کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب آشیانہ کے سیکٹر جی کا باشندہ امت (۲۱)موٹر سائیکل سے حضرت گنج جارہا تھا ۔
واپس لوٹتے ہوئے کمانڈ اسپتال کے قریب اس کی موٹر سائیکل کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے سے امت شدید طور سے زخمی ہوگیا ۔ جسے مقامی لوگوں نے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔