نئی دہلی ، اپریل ( یواین آئی )بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی آنے کے درمیان گھریلو سطح پر جمعرات کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔
اندھنوں کی قیمتیں چار دن مستحکم رہنے کے بعد منگل کے روز پٹرول 22 پیسے اور ڈیزل 23 پیسے فی لیٹر سستا ہوا تھا ۔ منگل کے روز دہلی میں پٹرول فی لیٹر 22 پیسے کم ہو کر 90.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل بھی 23 پیسے کم ہو کر 80.87 روپے فی لیٹر ہو گیا ۔ آئل مارکیٹنگ کی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعرات کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آج نرمی دیکھی گئی ہے۔ امریکہ میں تیل کے ذخائر میں اضافہ ہونے اور سوئز نہر میں پھنسے جہاز کے نکلنے سے تیل کی قیمتوں میں نرمی آئی ہے ۔ لندن برینٹ کروڈ 64 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ہے۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:
شہر پٹرول ڈیزل
دہلی 90.56 80.87
ممبئی 96.98 87.96
چنئی 92.58 85.88
کولکتہ 90.77 83.75