نئی دہلی : کورونا وائرس سے متاثر لیجنڈ کرکٹر سچن تیندولکر اسپتال میں بھرتی ہوئے ہیں ۔ تیندولکر 27 مارچ کو کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے ۔ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد سچن تیندولکر نے خود کو گھر میں کوارنٹائن کرلیا تھا ۔ حالانکہ اب وہ ڈاکٹروں کے مشورہ پر اسپتال میں اپنا علاج کرائیں گے ۔
اس بات کی جانکاری سچن تیندولکر نے خود ٹویٹ کے ذریعہ دی ہے ۔ انہوں نے حال ہی میں رائے پور میں سابق کرکٹروں کے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز چیلنج ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی ۔









