فیض آباد۔(نامہ نگار)۔ سماج وادی یوجن سبھا کے ریاستی صدر محمدعباد نے سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر کی اجازت سے انمیش پرتاپ سنگھ عرف راہل سنگھ کو سماج وادی یوجن سبھا ریاستی جنرل سکریٹری نامزد کیا ہے۔ نامزد ریاستی جنرل سکریٹری کو سماج وادی پارٹی ریاستی صدر اکھلیش یادو نے ہدایت دی ہے کہ پارلیمانی حلقہ دھورہرا اور فیض آباد پہنچ کر پارٹی امیدوار کی حمایت کیلئے لوگوں سے درخواست کریں تاکہ سماج وادی پارٹی پارلیمانی امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ غور طلب ہے کہ پارلیمانی حلقہ دھورہرا ضلع لکھیم پور سے سماج وادی پارٹی امیدور آنند بھدوریا اور فیض آباد پارلیمانی حلقہ سے متر سین یادو انتخابی میدان میں ہیں۔ پارٹی دفتر لوہیا بھون گلاب باڑی میں نو منتخب سماج وادی یوجن سبھا ریاستی جنرل سکریٹری کا خیر مقدم کیا گیا۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے تفریحی ٹیکس تیج
نرائن پانڈے پون نے انمیش سنگھ راہل کو اہم ذمہ داری سونپے جانے پر سماج وادی پارٹی ریاستی صدر کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سماج وادی یوجن سبھا ریاستی جنرل سکریٹری نے کہا کہ جس اعتماد کے ساتھ انہیں ذمہ داری ریاستی صد رنے سونپی ہے وہ اس کسوٹی پر پورے اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ سے ہی وہ گاؤں -گاؤں دورہ کر کے سماج وادی پارٹی پارلیمانی امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کریں گے۔ سماج وادی پارٹی کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کیلئے وہ پُر عزم ہیں۔