انا للہ وانا الیہ راجعون: ہندوستان کے مشہورو معروف شاعر اہلبیت جناب رضا سرسوی صاحب نے رضائے الہٰی کے سبب اس دارِ فانی سے کوچ کیا۔ شعر و ادب کی دنیا میں وہ ممتاز شخصیت کے حامل تھے۔ ان کی مشہور نظر ان کی مقبولیت کا خاص مرکز بنی۔ “ماں“ موت کی آغوش میں جب تھک کے سو جاتی ہے ماں۔۔۔۔
مرحوم ایک، شستہ و شگفتہ اخلاق کے حامل، وجیہ وپروقار، متقی و پر ہیز گار،صاحب دل وصاحب حال علم وفن کے سفیر،اپنی ذات میں بے نظیر، دین اسلام کے مخلص و ہمدرد اور اہل بیت رسول کے وفادار اور شیدایی تھے جو ایک عمر اپنی متحرک شخصیت کی خوشبوؤں سے اور اپنی دلنشیں، نازک مزاج اور گل افشاں شاعری سے ملک و بیرون ملک خاص کر سرزمین سرسی سادات کو معطر کرتے رہے۔
حق تعالی حضرت علیہ الرحمہ کی دینی مساعی کو قبول فرمائے اور اپنی رضاء و رحمت اور آخرت کی راحت و سعادت سے ہمکنار کرے۔