لکھنؤ: گذشتہ شب شاعراہل بیت ، مخلص اور دیندار شخص رضا سرسوی کے سانحہ ارتحال کی خبر موصول ہوئی ۔ رضا سرسوی ، شاعری کی دنیا کا ایک عظیم نام تھا۔ا نہیں شاعری کی دنیا میں ایک عظیم مرتبہ حاصل تھا۔ وہ نہایت مخلص مداح اہل بیت تھے ۔
انہوں نے اہل بیت کی مدح سرائی اور ان کے سوگ میں سیکڑوں اشعار کہے اور انہی نذرانہ مودت کا نتیجہ ہے جو مرحوم کو دنیا میں عزت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے اور انتقال کے بعد بھی انہیں یاد کیا جائے گاچوں کہ انہوں نے خود کو ان شخصیات سے منسلک کیا ہے جو تا قیامت زندہ رہیں گی۔
اللہ نے خود قرآن کریم میں ارشاد فرمایا ہے کہ تم میر ا ذکر کرو ، میں تمہار اذکر کروں گا۔
شاعری کی دنیا میں ماں کی ممتا کو جس حسن فصاحت سے رضا سرسوی صاحب نے پیش کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ یقینا مرحوم کا دار فانی سے چلے جانانہایت المناک خبر ہے۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔
اور ان کے اعزاء واقارب کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔