غازی آباد۔ (بھاشا)۔ محکمہ آبکاری کی دو ٹیموں نے الگ الگ مقامات سے شراب اسمگلروں کے پاس سے شراب ضبط کی۔ پولیس کے تعاون سے آبکاری محکمہ کے افسران نے ہانڈاکار میں اور بھوپور ا سے شراب برآمد کر کے اسمگلر کو گرفتار کیا۔ آبکاری محکمہ کے انسپکٹر اجے یادو اور آبکاری انسپکٹر آر پی سنگھ نے بتایا کہ انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ ڈابر تراہے سے ہوتے ہوئے ایک ہانڈا سٹی کار گزرنے والی ہے جس میں ہریانہ سے اسمگلنگ کر کے شراب لائی جا رہی ہے۔ اطلاع ملنے کے
بعد آبکاری محکمہ کی ٹیم حرکت میں آئی ڈابر سنگھ تراہے ست آرہی کار سے شراب برآمد کی۔ افسران نے بتایا کہ لنک روڈ پولیس کے تعاون سے انہوں نے گاڑی میں موجود دو اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ اسمگلروں کی شناخت دہلکے کے سمت گپتا اور ہریانہ کے رام نریش کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم نے بھوج پورا کے پاس سے بھی اسمگلنگ کی شراب برآمد کر تے ہوئے اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا ہے۔