پرتاپ گڑھ : اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے زہریلی شراب سے ہوئی اموات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کروڑوں کی غیرقانونی شراب برآمدگی کے معاملے میں کل شام ایک ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ،
جبکہ ایک سابق ایس ایچ او کے خلاف اینٹی کرپشن سے تحقیقات کرانے کی ہدایت دی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومر نے بتایا کہ کنڈہ سرکل میں کروڑوں کی غیر قانونی شراب کی برآمدگی کے معاملے میں خاطی پائے جانے کے سبب ایس ایچ او کنڈہ کوتوالی ڈی پی سنگھ ، بیٹ ایس آئی اجے سنگھ و تھانہ ہتھگواں کے ایس آئی ہنس راج دوبے کو معطل کر دیا۔
، .اور تھانہ ہتھگواں کے سابق ایس ایچ او اودے ترپاٹھی جن کا تبادلہ ایس ٹی ایف میں ہو گیا ہے انکے خلاف انٹی کرپشن سے تحقیقات کرانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔