ملک میں کورونا کے ریکارڈ 1لاکھ 31ہزار968 نئےمریض، 69ہزارسےزائد
نئی دہلی،9 اپریل (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا سنگینی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے لگاتار دوسرے دن بھی نئے کیسز کی تعداد 1.25 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور گذشتہ 24 کے دوران 69،289 ایکٹیو کیسز کا بھی اضافہ ہوا ہے جس سے یہ تعداد 9،79،608 ہوچکی ہے جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ایک بار پھر 1،31،968 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار 542 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 61،899 مریض صحت مند ہوئے جس سے اب تک 1،19،13،292 مریض شفایاب ہوچکے ہیں ۔ ایکٹیو کیسز 69،289 سے بڑھ کر 9،79،608 ہو گئے ہیں جبکہ اسی عرصے میں مزید 780 مریضوں کی موت سے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد
1،67،642 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.22 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 7.50 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.28 فیصد ہوچکی ہے۔