وارانسی:09اپریل(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع وارانسی میں قائم گیان واپی مسجد وکاشی وشو ناتھ متنازع اراضی ملکیت معاملے میں جمعرات کو اس وقت نیا موڑ آگیا جب 31سال پرانے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے فاسٹ ٹریک کورٹ کے سینئر جج نے گیان واپی احاطے کے آثار قدیمہ سروے کا حکم دےدیا۔
اس ضمن میں سنی وقف بورڈ نے عدالت کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وقف بورڈ کے وکیل ابھے ناتھ یادو نے کہا کہ عدالت نے اپنے دائرہ اختییار سے باہر جاکر حکم دیا ہے۔