ناگپور: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ انہیں ناگپور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ موہن بھاگوت کو کووڈ وارڈ میں داخل کیا گیا اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آر ایس ایس چیف کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
آر ایس ایس کے ایک ذرائع نے موہن بھاگوت کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ کووڈ-19 کے نئے مریض ملے ہیں۔ مہاراشٹر میں کورونا وبا سب سے زیادہ قہر برپا کر رہا ہے۔ وہاں آض سے ہفتہ واری لاک ڈاون بھی شروع ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ ناگپور، پنے اور ممبئی جیسے بڑے شہر کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کورونا پر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے تبادلہ خیال کیا تھا اور اس وبا سے نمٹنے کے لئے مشورے دیئے تھے۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کو روکنے کے لئے پورے ملک میں جنگی پیمانے پر ویکسینیشن بھی چل رہا ہے۔