ممبئی، 10 اپریل (یو این آئی ) ریاست مھاراشٹرا کی دوسری راجدھانی ناگپور شہر سے متصلہ واڑا نامی علاقے میں واقع ایک کورونا سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ سے چار مریضوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے جبکہ مزید دو کی حالت تشویشناک بتلائی جارہی ہے ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپتال میں زیر علاج 27 مریضوں کو دوسری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور اسپتال کو مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اسپتال میں چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ناگپور کے واڑا میں واقع اسپتال 30 بستروں کی سہولت ہے ، جس میں سے 15 انتہائی نگہداشت یونٹ کے بیڈ تھے۔
ناگپور میونسپل کارپوریشن کے چیف فائر آفیسر راجندر اچکے نے میڈیا کو بتایا کہ “اسپتال کی دوسری منزل پر واقع آئی سی یو کے اے سی یونٹ سے آگ لگی تھی۔ آگ اس منزل تک ہی محدود رہی اور مزید پھیل نہیں سکی‘‘۔ آگ پر فی الوقت مکمل قابو پالیا گیا ہے ۔
مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں ایک کورونا وائرس اسپتال میں آگ لگنے کی خبر سامنے آئی ہے ۔ واڈی علاقہ میں میں آگ لگ گئی ہے ۔ یہ حادثہ تقریبا نو بجے پیش آیا ۔ آئی سی یو کے اے سی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ۔ بعد میں آگ آئی سی یو میں پھیل گئی ۔ آئی سی یو میں 10 کورونا مریض بھرتی تھے ۔ چھ مریض خود باہر نکل گئے جبکہ چار مریضوں کی موت ہوگئی ۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ۔ اسپتال میں کل 28 افراد بھرتی تھے ۔
اس درمیان پولیس نے بتایا ہے کہ تقریبا 27 مریضوں کو دوسرے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ تاہم پولیس نے ان مریضوں کی صحت سے متعلق زیادہ جانکاریاں دینے سے انکار کردیا ۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر میں ناگپور زیادہ متاثر شہروں میں سے ایک ہے ۔ ناگپور کے علاوہ ممبئی ، پونے اور تھانے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں شامل ہیں ۔
اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ ناگپور میں کورونا ویکسین کی کمی دیکھی جارہی ہے ۔ ایک ٹیکہ کاری سینٹر پر لکھا ہوا ہے : ویکسین اسٹاک دستیاب نہیں ہے ۔ ٹیکہ لگوانے کیلئے آئے ایک شہری نے کہا کہ میں اپنی دوسری ڈوز لینے کیلئے آیا تھا ، لیکن ٹیکہ دستیاب نہیں ہے ۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ نہیں جانتے ہیں کہ یہ کب آئے گا ۔
ممبئی کی مہاپور کشوری پیڈنیکر نے جمعرات کو کہا تھا کہ شہر میں کورونا وائرس ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے والا ہے ، جس کی وجہ سے جمعہ کو ٹیکہ کاری مہم روکی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے فورا ٹیکہ کی سپلائی کا مطالبہ بھی کیا تھا ۔ بی ایم سی نے دعوی کیا ہے کہ جمعرات کو ٹیکہ کی کمی کی وجہ سے ممبئی کے 25 نجی اسپتالوں میں لوگوں کو ٹیکہ نہیں لگایا جاسکا ۔