پٹنہ 12 اپریل (یو این آئی) مغربی خطے سے آنے والی گرم ہواؤں کی وجہ سے بہار کے چودہ اضلاع گرم لہر کی زد میں آسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بہار کے جنوب وسطی اور جنوب مغربی اضلاع میں پارہ سیماب 41 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ گرم ہواؤں کی وجہ سے لو چلنے کا امکان ہے۔ تاہم شمالی بہار میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے تھوڑا سا زیادہ رہے گا اور جنوبی بہار کے مقابلے کم گرمی رہے گی۔









