نئی دہلی ۔ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دہونی نے گذشتہ سات برسوں سے بھی زائد وقت میں تینتالیس میچ کھیلے ہیں اور سات سو سے زائد رن بنائے ہیں لیکن انہیں اب بھی ٹوئنٹی -ٹوینٹی بین الاقومی کرکٹ میں پہلی نصف سنچری کا انتظار ہے۔دھونی نے کرکٹ کے سب سے چھوٹے ڈھانچے میں اب تک سا
ت سو بہتر رن بنائے ہیں لیکن ان کا بلند ترین اسکور ناٹ آئوٹ اڑتالیس رن ہے۔ وہ نصف سنچری لگائے بغیر سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں اعلیٰ مقام پر ہیں۔ دھونی بنگلہ دیش میں ہونے والی آئی سی سی بین الاقومی ٹوینٹی ٹوینٹی چمپئن شپ میں بڑا اسکور کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے۔ دنیا کے بہترین فنیشر میں سے ایک دھونی کی اب تک نصف سنچری تک نہ پہنچ پانے کا اہم سبب ان کا نچلے سلسلے میں کھیلنا ہے۔
وہ اپنے کیرئیر میں پانچویں اور چھٹے نمبر پر تیرہ تیرہ بار بلے بازی کیلئے اترے جبکہ بہت کم اوور یا پھر ہدف حاصل کرنے کیلئے کم رن بچے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے کیرئیر میں اب تک سولہ بار ناٹ آئوٹ رہے ہیں۔ ان کے پاس نصف سنچری تک پہنچنے کا سب سے بڑھیا موقع آسٹریلیا کے خلاف ۲۰۱۲ء میں سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں تھا۔ ہندوستان تب ہدف سے دس رن دور تھا اور دھونی کو نصف سنچری کیلئے پانچ رن چاہئے تھے۔ اس کے بعد وہ اپنے کھاتے میں تین رن ہی مزد جوڑ پائے۔ دھونی نے حالانکہ تب اپنا پچھلا سب سے زیادہ اسکور پیچھے چھوڑ دیا تھا انہوںنے سری لنکا کے خلاف ۲۰۰۹ء میں موہالی میں چھیالیس رن بنائے تھے تب بھی وہ پچاس پورا کرنے کی حالت میں تھے لیکن دلہارا فرنانڈو کی ان سوئنگ یارکر نے انہیں اس مقام تک پہنچنے نہیں دیا تھا۔ دھونی کے علاوہ کئی دیگر مشہور بلے باز ہیں جنہوںنے اب تک ٹی ٹوینٹی میں نصف سنچری نہیں لگائی ہے۔ دوسری جانب ہندوستانی بلے باز یوراج سنگھ ان تین کرکٹروں میں شامل رہے جن کا کل یہاں ایڈرن گارڈن میں وجئے ہزارے ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ سے الگ ڈوب معائنہ کیا جائے گا۔ ریلوے کے ہاتھوں کوراٹر فائنل میں پنجاب کی ایک سو سینتیس رن کی شکست کے دوران یوراج صرف پندرہ رن بنا پائے۔ وہیں دوسری جانب ایشیاء کپ میں ان کی کپتانی میں بھلے ہی اچھی کارکردگی نہ کرسکا ہو لیکن اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے آج کہا کہ وہ اتوار سے بنگلہ دیش میں شروع ہورہے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ کے چیلنج کیلئے تیار ہیں۔ کوہلی نے لکھا کافی آرام ہوگیا اب پھر میدان پر اترنے کو تیار ہند بنگلہ دیش میں ہوئے ایشیاء کپ کے فائنل میں نہیں پہنچ سکا۔ اسے رائونڈ رابن مرحلے میں سری لنکا اور پاکستان نے ہرایا جبکہ وہ صرف افغانستان اور بنگلہ دیش جیسی ٹیموں کو ہراسکا۔ ٹی ٹوینٹی کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کل روانہ ہوگی۔ ہندوستان کو پہلا میچ میر پور میں اکیس مارچ کو پاکستان سے کھیلنا ہے۔