ممبئی،12 اپریل(یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں انتہائی تیز اضافے کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں زلزلہ آگیا جس کی وجہ سے حصص مارکیٹ میں 3.25 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی۔
بی ایس ای سینیکس 625 پوائنٹس کے ساتھ 48956.65 پوائنٹس پر کھلا اور یہ اس کی اب تک کی بلند ترین سطح تھی۔ فروخت ہونے کی وجہ سے یہ 47888.73 پوائنٹس کی نچلی سطح پر پھسل گیا۔ ابھی یہ 1686.20 پوائنٹس یعنی 3.40 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 47905.12 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔
اسی طرح این ایس ای کا نفٹی بھی 290 پوائنٹس کی گراوٹ سے 14644.65 پر کھلا۔ اس کے فورا بعد ہی یہ 14652.50 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر اوپر گیا پھر اس کے بعد فروخت شروع ہوئی ، یہ گھٹ کر 14336.75 پوائنٹس پر آگئی۔ ابھی یہ 3.30 فیصد یعنی 489.50 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 14345.35 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں ملک میں کورونا کیسز میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور آج ایک دن میں تقریبا ایک لاکھ 69ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ملک میں ایک بار پھر پابندیاں لگائے جانے کے اندیشے ظاہر کئے جارہے ہیں۔