ممبئی ، 12 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور مشکل ورک آؤٹ میں کٹرینہ کیف کا نغمہ ’شیلا کی جوانی‘ گارہی ہیں۔
جھانوی کپور فلم انڈسٹری کی فٹ اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں ۔
وہ فٹ رہنے کے لئے جم جاکر زبردست ورزش کرتی ہیں۔
حال ہی میں جھانوی کپور کا ویڈیو وائرل ہوا ہے ، جس میں وہ انتہائی مشکل ورک آؤٹ کررہی ہیں اور دوران ورزش وہ کٹرینہ کیف کا نغمہ ’شیلا کی جوانی‘ گا رہی ہیں۔
جھانوی کپور کے ایک مداح نے اداکارہ کی ورزش کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس میں جھانوی سفید رنگ کی جم ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔
اس ویڈیو میں وہ ایک زبردست ورزش کررہی ہے۔
وہیں خود کو حوصلہ افزا کرنے کے لئے ورک آؤٹ کرتے ہوئے جھانوی اچانک ’شیلا کی جوانی‘ گانا گانے لگتی ہیں۔
اس ویڈیو میں جھانوی کا فنی انداز شائقین کو خوب پسندآرہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔