جارج فلويڈ کی قتل گاہ کے نزدیک ایک اور سیاہ فام نوجوان پولیس کے ہاتھوں دم توڑ گیا۔
اتوار کے روز امریکی پولیس کی ایک 20 سالہ سیاہ فام نوجوان ڈرائيور پر فائرنگ جان لیوا ایکسڈنٹ کا باعث بن گئی۔
چھوٹی تصویر 20 سالہ مقتول کی ہے
عینی شاہدین کے مطابق اس واقعے کے بعد جو جارج فلوئيڈ کے قتل کئے جانے کے مقام سے صرف 16 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔
لوگ مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئے، اس دوران کئی مقامات پر پولیس کے ساتھ ان کی مڈبھيڑ بھی ہوئی۔
ریاست مینہ سوٹا کے شہر مینیا پولیس میں جارج فلوئیڈ کی قتل گاہ سے 16 کلومیٹر کے فاصلے پر امریکی پولیس نے ایک 20 سالہ سیاہ فام باشندے کو گولی مار کر قتل کردیا جس کے بعد علاقے میں پولیس کے نسل پرستانہ تشدد آمیز اقدامات کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوگيا۔
اس المناک واقعے کے بعد غم و غصے سے بھرے مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، جن پر ” انصاف برائے جارج فلوئیڈ” جیسے نعرے درج تھے، اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔