نئی دہلی ، 13 اپریل ( یواین آئی) دہلی کی حکومت نے جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘ سے بچاؤ کی کوششوں کےطور پر قومی راجدھانی کے 14 اسپتال جن میں اندرپرستھ اپولو اور سر گنگارام اسپتال بھی ہیں ، کو مکمل طور پر کووڈ -19 اسپتال میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان اسپتالوں میں صرف کوروناوائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا اب ان اسپتالوں میں علاج معالجہ نہیں ہو سکے گا۔
اس کے علاوہ حکومت نے 115 پرائیویٹ اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا مریضوں کے لئے مزید بستروں کو محفوظ رکھے۔ حکومت نے 101 پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ کوروناوائرس کا علاج شروع کرے اور اسپتال کی وارڈ صلاحیت کا 60 فیصد کورونا مریضوں کے لئے مختص کرے۔ اسی کے ساتھ ہی 19 پرائیویٹ اسپتالوں سے 80 فیصد اور 82 فیصد آئی سی یو بیڈ کورونا مریضوں کے لئے محفوظ رکھنے کو کہا گیا ہے۔