لیما 13 اپریل (یو این آئی) وسطی پیرو میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عہدیداروں کے مطابق یہ حادثہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب ایک بس پروبمبا میں سڑک پر الٹ گئی۔
عہدیداران نےسوشل میڈیا پر بتایا ’’اس حادثے میں 18 مسافر وں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں 14 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی میڈیا کی روپورٹ کے مطابق بس فا ما ٹور کمپنی کی تھی اور حادثے کے وقت لیما کی جانب جارہی تھی۔