واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو /
نئی دہلی 14 اپریل (یو این آئی) دنیا میں کورونا وائرس کاپھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک 13.74 کروڑ سے زیادہ افراد وائرس کے انفیکشن سے متاثر ہوچکے ہیں اور 29.59 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 137456881 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 2959641 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر بدستوربڑھتا ہی جا رہا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 63 ہزار 446 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا انفیکشن والے تین ممالک میں بھارت نے برازیل کو پیچھے چھوڑ کر دوسرا نمبر پرآگیا ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 13873825 پہنچ گئی ہے۔ اس وبا کے باعث 172085 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
جاری۔یو این آئی