لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ غازی پور علاقہ میں رہنے والی ایک عورت نے دماغی بیماری سے عاجزہوکر گزشتہ شب پھانسی لگاکر خودکشی کر لی۔ غازی پور کے منشی پلیا کا باشندہ نوین پرکاش ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتا ہے۔ نوین کی بہن وندنا کی شادی ہریہر نگر کے باشندے ڈرائیور لکشمن جیسوال سے ہوئی تھی۔ تقریباً ایک سال سے وندنا اپنی بیٹی کے ساتھ میکے میں رہ رہی تھی۔ وندنا کا دماغی توازن صحیح نہیں تھا او ر رام منوہر لوہیا اسپتال میں اس کا علاج کیا جا رہاہے۔ وندنا بیماری کے سبب کافی ذہنی تناؤ میں رہتی تھی۔ بدھ کی دیر رات وندنا نے اپنے کمرے میں پنکھے میں ساڑی باندھ کر خود کشی کر لی۔ آج صبح جب گھر کے لوگ بیدار ہوئے تو ان کی نظر وندنا کی لاش پر پڑی۔ اطلاع ملنے پر م
وقع پر پہنچی پولیس نے وندنا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔