ہریدوار: اتراکھنڈ کے ہریدوار میں جاری مہاکمبھ میلے میں کورونا وائرس کا سایہ مسلسل منڈلا رہا ہے، جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ معیاری طریقہ کار (ایس او پی) کی بدولت مہاکمبھ کے دونوں شاہی اسنان پھیکے پڑگئے اور بیراگی اکھاڑوں میں سے ایک نروانی اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور کپّل منی کورونا وائرس کی زد میں آنے کے /باعث فوت ہوگئے۔
میلے ہیلتھ آفیسر ارجن سنگھ سینگر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں نروانی اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے، جسے دہرادون کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ اکھاڑے میں سنتوں کی کورونا جانچ کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور جو لوگ مہلوکہ سنت کے ساتھ رابطے میں آئے تھے ان کی جانچ کے ساتھ ساتھ ان کو الگ تھلگ بھی کیا جائے گا۔