کانپور (نامہ نگار)بی جے پی پارلیمانی انتخابات کے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری ہونے کی خبر سے پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان میں افراتفری کا ماحول ہے۔ عہدیداران کانپور کی نشست سے پارٹی کے ذریعہ اعلان کئے جانے والے امیدوار کے ناموں پر گفتگو کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل کانپور نسشت سے کلراج مشرا کا نام لیا جارہاتھاجبکہ اب
کا نام سرفہرست ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کانپور نشست سے کانگریس پارٹی کے امیدوار کا اگر کوئی مقابلہ کرسکتا ہے تووہ صرف جوشی ہی ہیں۔ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد سیاسی پارٹیوں میں انتخابی سرگرمیوں کے سلسلہ میں گفتگو کی جارہی ہے۔
تمام پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کررہی ہیں لیکن ابھی تک بی جے پی نے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ پارٹی کی دہلی میں منعقدہ جلسہ کے بعد کانپور نسشت کیلئے امیدوار کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں بی جے پی کے ضلع صدر سریندر میتھانی نے بتایا کہ پارٹی جس لیڈر کو بھی منتخب کرے گی اس کا پارٹی کے عہدیداران اور کاکارکنان خیر مقدم کریں گے۔