رام پور (نامہ نگار)سماجی کارکن حکیم نزاکت علی نے وزیر شہری ترقیات اعظم خاں کو ارسال کردہ خط میں کہا ہے کہ کانشی رام کالونی پہاڑی گیٹ کے لوگوں نے انہیں عرضداشت دے کر مطالبہ کیا تھا کہ کالونی میں صفائی بندوبست درہم برہم ہے اور اس سلسلہ میں میونسپل بورڈ کے اوایس ڈی اور ایگزیکٹو افسر سے بھی شکایت کی گئی تھی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ مناسب سمجھیں تو کالونی میں صفائی بندوبست کا معائنہ ذاتی طور پر کرسکتے ہیں۔ تاکہ یہاں کے حالات کا وہ جائزہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ۱۲مارچ کو میونسپل بورڈ کے چیئر مین کالونی میں آئے تھے اور انہوں نے چاروں طرف پھیلی ہوئی گندگی کو دیکھ کر صفائی انسپکٹر اور وارڈ کے کونسلر کے تئیں ناراضگی ظاہر کی۔ حکیم نزاکت علی نے وزیر شہری ترقیات اعظم خاں سے اپیل کی ہے کہ وارڈ نمبر ۳۹کے صفائی انسپکٹر کو معطل کرکے وارڈ سے متعلق صفائی افسران اور وارڈ کونسلر کے خلاف کاروائی کریں۔