ممبئی، 19 اپریل (یو این آئی) کووڈ 19 وبا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے دباؤ میں گھریلو شیئر بازار میں پیر کے روز زبردست فروخت دیکھی گئی اور بی ایس ای کے 30 حصص والا مشتمل سینسری انڈیکس سینسیکس ڈھائی فیصد سے زیادہ گر گیا۔
بازار پر شروع سے ہی دباؤ رہا۔ سینسیکس تقریباً 900 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 47940.81 پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے 47362.71 تک پھسل گیا۔ یہ گذشتہ کاروباری روز 48832.03 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 300 سے زائد پوائنٹس سے زیادہ ٹوٹ کر 143030.60 پر کھلا اور 14191.40 پر ٹوٹ گیا۔ گذشتہ ہفتے کے آخری کاروباری کے دن یہ 14617 85 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کووڈ 19 کے ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً تین لاکھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس سے معیشت کے تعلق سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متذلذل ہوگیا ہے۔ اگرچہ ابھی تک مرکزی حکومت کی طرف سے کسی اضافی پابندی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ، لیکن کئی ریاستوں نے اپنی سطح پر جزوی طور پر لاک ڈاون نافذ کرنا شروع کردیا ہے۔
خبر لکھے جانے کے وقت سینسیکس میں ڈاکٹر ریڈی کی لیب اور انفوسیس کو چھوڑکر دیگر 28 کمپنیاں زوال کا شکار تھیں۔ بینکاری اور مالیاتی شعبے کے ساتھ ساتھ ، آٹو کمپنیوں پر بھی خاصی دباؤ دیکھا گیا۔