نئی دہلی 24 اپریل (یو این آئی) ملک میں کورونا کی دوسرے لہر کے دوران گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً ساڑھے تین لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں جب کہ ڈھائی ہزار سے زیادہ مریض اس وبا سے دم توڑ گئے۔ اگرچہ راحت کی بات یہ ہے کہ دو لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند بھی ہوئے ہیں۔
دریں اثنا ملک میں جمعہ کو 29 لاکھ ایک ہزار 412 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 13 کروڑ 83 لاکھ 79 ہزار 832 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 346786 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار 481 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف 219838 مریض صحت مند بھی ہوچکے ہیں جسے ملاکر اب تک ایک کروڑ 38 لاکھ 67 ہزار 997 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس مدت کے دوران فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 2552940 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 2624 مریضوں کی موت سے اس مرض سے ہونے والی اموات کی تعداد بڑھ کر 189544 ہوگئی ہے۔
ملک میں ری کوری کی شرح کم ہوکر 83.49 ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی شرح 15.37 فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.14 فیصد ہوگئی ہے۔