لکھنؤ: اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران عالمی وباء کورونا وائرس کے 38 ہزار 55 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں، جبکہ 223 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔
محکمہ صحت کی طرف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دو لاکھ 25 ہزار 960 مشتبہ افراد کے نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے38 ہزار 55 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 23 ہزار 231 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
نئے متاثرین سمیت ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 88 ہزار 144 ہوگئی ہے۔