رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حجازی کی شہادت پر ، سید حسن نصر اللہ اور اسماعیل ہنیہ کے تعزیتی پیغامات کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ منگل کے روز حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نام اپنے الگ الگ مراسلوں میں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حجازی کی رحلت پر بھیجے گئے تعزیتی پیغامات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حزب اللہ اور حماس کے مجاہدین نیز فلسطینی قوم کی کامیابی اور سلامتی کی دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر ، جنرل سید محمد حجازی، اتوار کی شب دل کا دورہ پڑنے کے باعث شہید ہوگئے تھے۔