بھرت پور: راجستھان میں انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی خصوصی ٹیم نے ایک طالب علم سے پچیس ہزار روپے رشوت لینے کے بعد جگدیش کالج انگائی کے سکریٹری اور ڈائرکٹر کو آج رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
بیورو کی خصوصی ٹیم کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس مہیش مینا نے بتایا کہ کالج میں زیر تعلیم دوسرے سال کے بی ایڈ طالب علم سشیل کمار نے بیورو سے شکایت کی ہے کہ اس کی 75 فیصد عدم موجودگی کی وجہ سے کالج کے سکریٹری اور ڈائرکٹر پرمود کمار شرما دھمکی دے رہے ہیں کہ وہ انہیں امتحان میں شامل نہ ہونے دیں گے اور اس سے پچیس ہزار روپے رشوت مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد شکایت کی تصدیق کی گئی تو پھر رشوت مانگنے کی سچائی سامنے آگئی۔