نئی دہلی ، 30 اپریل (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور یہ دن بہ دن خوفناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 3،86،452 نئے کیسز رپورٹ جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1.87 کروڑ کو عبور کرچکی ہے اور 3498 افراد کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2،08،330 ہو چکی ہیں۔
اسی عرصہ کے دوران 2.97 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔
دریں اثنا پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 22،24،548 افراد کی ویکسینیشن کے ساتھ اب تک 15 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار 179 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،86،452 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ اس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 87 لاکھ 62 ہزار 976 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران 2،97،540 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک ایک کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار 418 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
دریں اثنا ، ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 31،70،228 ہوگئی ہے۔ مزید 3498 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 2،08،330 ہوگئی ہے۔