واشنگٹن ، یکم مئی ( یواین آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے عالمی وبا کووڈ 19 کی نئی قسم کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہندوستان پر سفری پابندیاں عائد کرنے کافیصلہ کیا ہے جو 4 مئی سے نافذ ہوں گی ۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے سینڑ فارڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مشورے پر ہندوستان پر سفری پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں کورونا کیسزتھم نہیں رہے ہیں۔
مسٹر بائیڈن نے اس سلسلے میں ایک اعلامیہ پر دستخط کیے جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کورونا کے نئے اسٹرن کے ایک تہائی سے زیادہ کیسز ہندوستان میں ہیں ۔ ملک کے عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر یہ پابندیاں ضروری ہیں ۔