نئی دہلی یکم مئی (یواین آئی) انڈین ریلوے نے کووڈ-19 وبا کے خلاف جنگ میں 191 کووڈکیئر کوچ میں تقریباً تین ہزاربستردستیاب کرائے ہیں جبکہ اس نے اس کے لئے 64 ہزاربستروں کی گنجائش والے تقریباً چارہزار کوچ تیارکرکے رکھے ہیں۔
وزارت ریلوے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ریاستوں کو ان کی ضرورت کے مطابق مددکرنے اوراپنی مختلف پہل کو جاری رکھنے کے سلسلے میں انڈین ریلوے نے حقوق کوڈسینٹرلائزڈ کیا ہے جس کے تحت ریل ڈویژنوں اور ریلوے بلاکس کواس بارے میں فیصلہ کرنے کے مناسب اختیاردئے جارہے ہیں تاکہ توقعات کو پوراکیا جاسکے اور مختلف معاہدوں پرعمل کیا جاسکے یہ ریل ڈبے آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائے جاسکتے ہیں اور مطالبہ کے مطابق ریلوے نیٹ ورک پر کہیں بھی دستیاب ہوسکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ مختلف ریاستوں کے مطالبے پر اب تک کل 191 ریل ڈبے کووڈ دیکھ بھال سنٹر کے طورپردستیاب کرائے گئے ہیں جن کی کل بیڈکی صلاحیت 2990 ہے۔ اس وقت کووڈ دیکھ بھال ڈبوں کااستعمال دہلی، مہاراشٹر (اجنی، آئی سی ڈی، نندوربار)، مدھیہ پردیش (تیہی، اندور کے نزدیک) کے ذریعہ کیاجارہاہے۔
ریلوے نے 50 کووڈ دیکھ بھال ڈبوں کو اترپردیش میں فیض آباد، بھدوہی، وارانسی، بریلی اورنجیب آباد میں تعینات رکھا ہے۔ مہاراشٹر کے نندوربار میں دستیاب کووڈ کووڈکیئر ڈبوں کو ضلع انتظامیہ کے مطالبے پر پال گھر منتقل کیاجارہا ہے۔ انڈین ریلوے کے آئیسولیشن ڈبے مدھیہ پردیش کے جبل پوربھی پہنچائے جارہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق مہاراشٹر کے نندوربار میں گزشتہ دووز میں 6 نئے مریضوں کو داخل کیاگیا جبکہ اب تک 10 مریضوں کو ان کووڈ دیکھ بھال ڈبوں سے آئیسولیشن کی مدت مکمل ہونے کے بعدچھٹی دی گئی۔
فی الوقت 43 مریض اس دیکھ بھال سہولت کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔ اب تک کل 92 مریضوں کوداخل کیاگیا جن میں اسٹیٹ یلتھ افسران کے ذریعہ 57 مریضوں کو چھٹی دی گئی۔ اس وقت 314 بستردستیاب ہیں۔