بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ابتر ہوتی صورتحال کے پیش نظر رواں سال شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کو بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر-نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے جس کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔









