کلکت؛ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی 5مئی کو تیسری مرتبہ وزارت اعلی ٰ کا حلف لیں گی۔
ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی نے نو منتخب ممبران اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد کہا کہ ممبران نے ممتا بنرجی کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا ہے اور ممتا بنرجی تیسری مرتبہ کےلئے 5 مئی کو حلف لیں گی ۔
ممتا بنرجی 5 مئی کو تیسری بار مغربی بنگال کی وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گی ، ان کی پارٹی نے پیر کو اعلان کیا۔
رخصت پذیر اسپیکر بمان بنرجی تیسری مرتبہ کےلئے اسپیکر منتخب کئے گئے ہیں ۔ممبران اسمبلی 6مئی سے حلف لیں گے ۔ٹی ایم سی کے اراکین اسمبلی نے سبکدوش ہونے والے ایوان میں اسپیکر ، بمن بنرجی کو نئی اسمبلی میں اسپیکر کے طور پر منتخب کیا۔