جونپور، 11 مئی (یو این آئی) اترپردیش کی رہائش اور شہری ترقیات کے وزیر مملکت گریش چند یادو نے آج یہاں ضلع اسپتال میں پی ایم کیئر فنڈ سے قائم پہلے آکسیجن پلانٹ اور آر ٹی پی سی آر لیب کا افتتاح کیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ان کے شروع ہونے سے اب ضلع اسپتال میں جہاں آکسیجن کا مسئلہ نہیں رہے گا‘ وہیں کورونا ٹیسٹ کے لیے آرٹی پی سی آر کی ٹیسٹ رپورٹ فوراً دستیاب ہو سکے گی۔
یہ جمبو آکسیجن پلانٹ سے اسپتال کے 66 بیڈ پر مریضوں کو براہ راست آکسیجن کی سپلائی کرے گا، اب سرکاری ضلع اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے مریضوں کو مرنے سے بچایا جا سکتا ہے۔