لکھنؤ، 11 مئی (یو این آئی) سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو نے منگل کے روز کہا کہ کورونا سے متاثر دیہی علاقوں میں دوا، آکسیجن اور علاج کی کمی کی وجہ سے عوام کی زندگی خطرے میں ہے۔
مسٹر یادو نے ٹویٹ کیا،’کورونا نے جس طرح اتر پردیش کے گاؤں کو متاثر کیا ہے‘ وہ بے حد تشویشناک ہے۔
گاؤں اور قصبوں میں دوا، آکسیجن اور علاج کی کمی سے عوام کی زندگی خطرے میں ہے اور بی جے پی حکومت ابھی بھی صورتحال کی ہولناکی قبول نہیں کر رہی ہے۔