پریاگ راج ، 12 مئی (یواین آئی) الہ آباد ہائی کورٹ نے پنچایت انتخابات میں اپنی جانیں گنوانے والے پولنگ افسروں کے اہل خانہ کی معاوضے کی رقم پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت دی ہے۔
منگل کو سماعت کے دوران وکلا نے کہا کہ حکومت انتخابی ڈیوٹی کے دوران انفیکشن کے خطرے سے آگاہ تھی۔
کسی نے رضاکارانہ طور پر انتخابی ڈیوٹی نہیں کی بلکہ اساتذہ اور شکشا متروں کو انتخابی ڈیوٹی کرنے پر مجبور کیا گیا۔