ملک بھر میں کورونا کی وبا کے دوران دوسری عیدالفطر سخت بندشوں کے تحت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، اس سلسلے مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں۔
نماز عید کے اجتماعات میں پاکستان کی ترقی، سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کی خصوصی دعائیں مانگی جائے گی۔









