اجودھیافیض آباد۔ (نامہ نگار)۔ ترقی کو موضوع بناکر سماج وادی پارٹی آئندہ پارلیمانی الیکشن لڑے گی۔ تھوڑے ہی وقت میں شہر رکن اسمبلی نے جو ترقیاتی کام کئے ہیں وہ آج تک کوئی بھی رکن اسمبلی نہیں کر پایا ہے۔تیز رفتار ترقیاتی منصوبہ کے تحت شہرمیں ۵۸ سڑکوں کی تعمیر ہورہی ہے جن میں سے ۰۴ کا افتتاح ہو چکاہے۔ راج گھاٹ پر دو ایئر کنڈیشنڈ سمیت پانچ سلبھ شوچالیہ ، ستسنگ بھون، رین بسیرے کی تعمیر، رام پرویش دوار کا تعمیری کام جاری ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار وزیر مملکت شری جے شنکر پانڈے نے کیا ۔وہ رام شیام ہوٹل میں صحافیوںکو خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈوڈا کے ذریعہ بھی کچھ سڑکیں منظور ہیں، نیا گھاٹ پر بارہ ’چینج روم‘ بنائے جا رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مشن ۲۱۰۲ میں جو انتخابی منشور جاری کیا گیا تھا ان میںسے زیادہ تر کام مکمل ہو چکے ہیں۔ انہیں ترقیاتی کاموں کولیکر ہم انتخابی میدان میں اتریں گے۔ سماج وادی پارٹی ترقی کرنے میں یقین رکھتی ہے۔ سماج وادی ایمبولنس خدمات، کسانوں کو حادثہ بیمہ منصوبہ، صلاحیت فروغ منصوبہ، سماج وادی پنشن منصوبہ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سماج وادی پارٹی ہر طبقہ کو دھیان میں رکھ کر منصوبے بنا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہلک بیماریوں کے نام پر اب تک تقریباً ایک کروڑ روپئے کی املاک ضلع میں فراہم کی جا چکی ہے ۔ شہر رکن اسمبلی اور وزیر مملکت برائے تفریحی ٹیکس کے ترقیاتی کاموں کا کتبہ توڑے جانے کے واقعہ پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو مقابلہ کرنا چاہئے۔ برا جذبہ نہیں ہونا چاہئے ۔ ان کے ذریعہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا گےا ہے کہ اس کی جانچ کر کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ شہر صدر گجراج تےواری نے بتایا کہ جلد ہی پورے ضلع میں وزیر کے ترقیاتی کاموں اور سماج وادی پارٹی حکومت کے مختلف منصوبوں کی معلومات کے سلسلہ میں کتابچے تقسیم کئے جائیں گے۔اس دوران ریاستی سکریٹری محمد حلیم، سماج وادی شکشک سبھا کے صدر دان بہادر سنگھ، ضلع ترجمان بلرام یادو، شہر جنرل سکریٹری سشیل جیسوال، شہر نائب صدر روی مہروترا وغےرہ موجود تھے۔