سلطانپور۔(وارتا)۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری ورون گاندھی اپنے چچا زاد بھائی اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے خلاف امیٹھی میں الیکشن کی تشہیر نہیں کریں گے۔ گزشتہ تین دنوں سے اپنے پارلیمانی حلقہ سلطانپور میں الیکشن کی تشہیری مہم میں لگے ورون گاندھی نے کل یہاں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ صاف شفاف سیاست میں یقین رکھتے ہیں اور اپنے مخالفین کے خلاف سطحی تشہیر نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں صاف و شفاف سیاست میں یقین رکھتا ہوں اور وہ رشتوں کو خاص توجہ دیتے ہیں۔ سیاست میں مہذب رویہ بہت ضروری ہے اور کسی کو بھی ’لکشمن ریکھا‘ پار کرنے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی کے پارلیمانی حلقہ امیٹھی سے دوسری بار الیکشن لڑ رہے راہل گاندھی کے خلاف کسی طرح کی الیکشن کی تشہیر نہیں کریں گے۔ پیلی بھیت پارلیمانی نشست سے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی کو اس بار بھارتیہ جنتا پارٹی نے سلطانپور نشست سے الیکشن کے میدان میں اتارا ہے۔ سلطانپور پارلیمانی نشست سے ورون گاندھی نے خود ہی الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کی کیونکہ وہ نشست ان کے والد آنجہانی سنجے گاندھی کی سیاست ’کرم بھومی‘ ہے۔