جوہانسبرگ،20 مئی؛ سابق وکٹ کیپر اورجنوبی افریقہ کی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ مارک باؤچر کو لگتا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس نہ آنے کی اپنی وجوہات ہیں۔
مارک باؤچر نے کہا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز ہر ماحول میں جان ڈالنے والی شخصیت ہیں،میں ان کے رٹائرمنٹ واپس نہ لینے کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔
مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کسی کھلاڑی کی جگہ چھیننا نہیں چاہتے۔