بہرائچ: اترپردیش میں بہرائچ ضلع کے پیاگ پور علاقے میں بدھ کو بھانجی کی شادی کے لئےٹینٹ لگاتے وقت ہائی ٹینشن بجلی کے تار کی زد میں آنے سے مامو سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ کئی لوگ جھلس گئے۔
پولیس ذرائع کےمطابق پیاگ پور کے علاقے کے سہوا پارا میں بدھ کو پرمود شکلا کی بیٹی ارچنا کی شادی ہونی طے پائی تھی کی تیاریاں کی جارہی تھیں اور ارچنا کے مامو راج کمار شکلا جو ٹینٹ کے کاروباری بھی تھے، وہ صبح گھر کے باہر عیسی حافظ کےکھیت میں ٹینٹ لگا رہے تھے۔
ان کے بھتیجے و دیگر رشتے داروں سمیت گاؤں کے لوگ ٹینٹ لگانے میں ان کی مدد کررہے تھے، اسی دوران کھیت کے اوپر سے گزر رہی ہائپر ٹینشن تار سے ٹینٹ کے لوہے کا کھمبا ٹکراگیا اور کرنٹ کی زد میں آکر چھ لوگ جھلس گئے۔