افریقی ملک کینیا میں پہلی بار ایک خاتون سپریم کورٹ کی سربراہی سنبھال رہی ہیں۔ آج جمعرات کو خاتون جج مارتھا کومے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔ سپریم کورٹ کی سربراہی کے لیے ان کی تقرری کی منظوری کینیا کی پارلیمان اور ملکی صدر پہلے ہی دے چکے ہیں۔ کومے خواتین اور بچوں کے حقوق پر کام کرنے والی ایک معروف شخصیت ہیں۔
اس عہدے کے لیے نو دیگر امیدواروں کے مقابلے میں کومے کا انتخاب ہوا۔ وہ ایک نہایت حساس وقت میں کینیا میں سپریم کورٹ کی سربراہی سنبھال رہی ہیں۔ کینیا کی حکومت اس وقت آئینی اصلاحات کی کوششیں کر رہی ہے۔ ان اصلاحات کو حال میں عدالت کی طرف سے رد کر دیا گیا تھا۔