نئی دہلی 22 مئی؛پٹرول – ڈیزل کی قیمتیں ہفتہ کے روز ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں۔معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 93.04 روپے فی لیٹر اور 83.80 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا ، جو ایک تاریخی بلند ترین سطح ہے۔
اس سے قبل جمعہ کو قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ 04 مئی سے اب تک 11 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کا اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ آٹھ دن تک قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 2.64 روپے اور ڈیزل میں 3.07 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
دیگر شہروں میں بھی آج قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول 99.32 روپے ، چنئی 94.71 روپے اور کولکتہ 93.11 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 91.01 روپے ، چنئی میں 88.62 روپے اور کولکتہ میں 86.64 روپے فی لیٹر رہی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ، ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار میٹروشہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔ شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی ———93.04 —— 83.80
ممبئی ——— 99.32 —— 91.01
چنئی ———94.71 —— 88.62
کولکاتا —— 93.11 —— 86.64