ممبئی : بالی ووڈ کے ماچو مین ہریتک روشن فلم ’وکرم ویدھا ‘ میں چار الگ الگ انداز میں نظر آئیں گے بالی ووڈ میں خیال ہے کہ ہریتک روشن جنوبی ہند کی سپر ہٹ فلم وکرم ویدھا کے ہندی ریمیک میں کام کرنے جارہے ہیں فلم میں ہریتک روشن ولن کا کردار ادا نبھاتے نظر آئیں گے.
کہا جارہا ہے کہ فلم میں ہریتک ‘ویدھا’ یعنی ایک گینگسٹر کے کردار میں دکھائی دیں گے یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ماہ جون سے فلموں کی شوٹنگ شروع ہوگی اس فلم میں ہریتک روشن چار مختلف انداز میں نظر آئیں گے۔
ہریتک نے اپنے گیٹ اپ اور کاسٹیوم کے حوالے سے خاص ان پٹ دیئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے کپڑے مہیا کیے جانے چاہئیں ، جس میں بنارس کے نوجوان اکثرنظر آتے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ ہریتک کے لک کے ساتھ دلچسپ تجربات کیے جارہے ہیں۔
انہیں نوجوان ویدھا سے لے کر جرم کی دنیا میں دہشت پھیلاتے ویدھا کے فارم میں بھی دکھایا جائے گا۔
‘وکرم ویدھا’ کی 40 فیصد شوٹنگ ممبئی میں ہوگی جبکہ 60 فیصد شوٹنگ لکھنؤ ، بنارس اور اتر پردیش کے دیگر علاقوں میں ہوگی۔